اگرآپ گیارہ گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہتے ہیں تو جان لیں کہ
پچاس فیصد امید ہے آپ دو سال میں بیمار ہو جائیں گے ۔
پچاس فیصد امید ہے آپ دو سال میں بیمار ہو جائیں گے ۔
کم ازکم چھ لوگ دنیا میں آپ کے ہم شکل موجود ہیں ۔
اور نو فیصد امید ہے کہ زندگی میں ان میں سے ایک سے آپ کی ملاقات بھی ہو گی
تکیے کے بغیر سونے سے آپ کی کمر مضبوط ہوتی ہے ۔ اور کمر درد سے آرام محسوس ہوتا ہے
کسی شخص کا قد عموما اس کے باپ کی طرح ہو گا ۔ اور وزن اس کی ماں کی طرح
انسانی دماغ تین چیزوں پر فورا متوجہ ہوتا ہے ۔ کھانا ، دلکش لوگ اور خطرہ
دایاں ہاتھ استعمال کرنے والے کھانا بھی دائیں طرف چباتے ہیں ۔
خشک ٹی بیگ ورزش کے سامان اور بدبودار جوتوں سے بدبو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
البرٹ آئن سٹائن کے مطابق اگر زمین سے شہد کی مکھی کا وجود ختم ہو جائے
تو انسانی حیات چار دن میں ختم ہو جائے گی ۔
سیب کی اتنی زیادہ اقسام ہیں کہ اگر ہر روز ایک نئی قسم کا سیب آپ کھانا شروع کر دیں ۔ تو بیس سال تک کھاتے رہیں گے ۔
آپ کھانے کے بغیر ہفتوں تک زندہ رہ سکتے ہیں ۔ لیکن نیند کے بغیر صرف گیارہ دن زندہ رہ پائیں گے ۔
ہنسنے مسکرانے والے لوگ خشک مزاج لوگوں سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں ۔
سستی اسی طرح لوگوں کو ہلاک کرتی ہے جیسے سگریٹ نوشی ۔
ایک انسانی دماغ وکی پیڈیا سے پانچ گُنا زیادہ معلومات جمع کر سکتا ہے ۔
ہمارا دماغ دس واٹ کے بجلی کے بلب جتنی طاقت استعمال کرتا ہے ۔
ہمارا جسم تیس منٹ میں اتنی حرارت پیدا کرتا ہے کہ ڈیڑھ لڑ پانی اُبالا جا سکتا ہے ۔
ہر روز دس منٹ پیدل چلنا چاہئیے ۔ مسکراتے ہوئے ۔ اس سے ڈپریشن دور ہوجاتا ہے ۔
Tags:
دلچسپ معلومات