میری اداسی بھی کنواری ہے
تیرا خوف بھی چھڑا ہے
تو پھر کیوں نہ دونوں کا
نکاح کر دیں
میری اداسی کا جہیز تیار ہے
بس وی سی آر کی کمی ہے
تم اپنے خوف کا سہرا تیار کرو
میں اپنی
اداسی کا غرارہ خریدتا ہوں
شادی والے دن
ایک خصوصی تقریب ہوگی
باجے بجیں گے
ڈھول بجیں گے
اور ایک شاندار محفلِ مجرہ ہو گی
جس میں، میں اپنے فن کا
مظاہرہ کروں گا
کیونکہ میں چاہتا ہوں
میری اداسی کا نکاح شاندار ہو
اور خوب چھوہارے بٹیں
آہ... میری اداسی!!!
گل نوخیز اختر
ناول. ٹائیں ٹائیں فیش
تیرا خوف بھی چھڑا ہے
تو پھر کیوں نہ دونوں کا
نکاح کر دیں
میری اداسی کا جہیز تیار ہے
بس وی سی آر کی کمی ہے
تم اپنے خوف کا سہرا تیار کرو
میں اپنی
اداسی کا غرارہ خریدتا ہوں
شادی والے دن
ایک خصوصی تقریب ہوگی
باجے بجیں گے
ڈھول بجیں گے
اور ایک شاندار محفلِ مجرہ ہو گی
جس میں، میں اپنے فن کا
مظاہرہ کروں گا
کیونکہ میں چاہتا ہوں
میری اداسی کا نکاح شاندار ہو
اور خوب چھوہارے بٹیں
آہ... میری اداسی!!!
گل نوخیز اختر
ناول. ٹائیں ٹائیں فیش
Tags:
مزاحیہ شاعری