No title

دیکھیے جی عاشقوں کو ایسے تڑپاتے نہیں
طالبِ دیدار کو کالوں پہ ٹرخاتے نہیں
چار سالوں سے جہاں ہم آپ کو
تاڑا کیے
اب بھی ہم ہوتے ہیں واں پر آپ کو پاتے نہیں
پہلے دل میں موجزن دریا تھا اس کے عشق کا
اس کی چپل کے نشاں چہرے سے اب جاتے نہیں
لڑکیوں سے ہے ہمارا صرف اتنا سلسلہ
کچھ ہمیں بھاتی نہیں، باقی کو ہم بھاتے نہیں
ملنا مشکل ہے یہاں داماد ہم جیسا "شریف"
آپ کیوں یہ بات "ابا جی" کو سمجھاتے نہیں؟
یوں ہوئی "کھوتے" سے کچھ "افکارِ تازہ کی نمود"
سب یہی کہتے ہیں "لاہوری مٹن کھاتے نہیں"
ہم گلوکاری میں ہیں عاطف کے ہم پایہ جناب
سننے والے کم ہوں لاکھوں سے تو ہم گاتے نہیں

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post