کیل , لکڑی اور ہتھوڑی

اس نے جیسے ہی کیل کو لکڑی کے اوپر رکھا ساتھ دوسرے ہاتھ میں ہتھوڑی اُٹھائی تو اپنے کندھے کے پاس سے لاتے ہوئے بہت شدت کے ساتھ کیل پے دے ماری.
جیسے ہی ہتھوڑی کیل پے لگی تو
کیل لکڑی کو چیرتے ہوئے دوسری طرف کو جا نکلا،
لکڑی نے کیل سے کہا کے تمہیں زرا سا بھی احساس نہیں ہوا میرا؟
تو اس پر کیل نے جواب دیا کہ اگر تمہیں پتہ چل جائے نہ کے میرے سر پے کس شدت سے وار ہوا ہے تو تم اپنی تکلیف کو بھول جاؤ گی اور یقیناً مجھے معاف کر دو گی.
کیا ہی اچھا ہو نہ کے ہم ایک دوسرے کو اسی طرح معاف کر دیں یہ سمجھ کر شاید اگلا ہم سے بھی زیادہ تکلیف میں ہو.
تم لوگوں کو معاف کرو اللہ تمہیں معاف کرے گا..
بے شک بدلہ لینے سے زیادہ معاف کرنے کا اجر ہے..

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post