No title

میسٹری سپاٹ۔ عجیب و غریب مقام
Mystery Spot

یہ کیلفورنیا امریکہ کے علاقے سانٹا کروز کا ایک ایسا پراسرار مقام ہے جو طبعیات یعنی فزکس کے قوانین کی سراسر
نفی کرتا دکھائی دیتا ہے- یہ مقام 1939 ء میں کچھ Surveyors نے غیر ارادی طور پر دریافت کیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں پر کشش ثقل بہت کم ہونے کی وجہ یا کشش ثقل کی بے قاعدگی کی وجہ سے فزکس کے اصول لاگو نہیں ہوتے۔

یہاں آپ کے ساتھ بہت سی عجیب و غریب چیزیں ہوتی ہیں جیسے کہ
پانی اوپر کی جانب بہتا ہو ا نظر آتا ہے٬
لوگ سیدھے کھڑے ہوتے ہیں لیکن ظاہر ایسا ہوتا ہے کہ جیسے وہ ترچھے کھڑے ہوں-

ہوسکتا ہے یہ نظروں کا دھوکا بھی ہو لیکن اگر آپ ایک مرتبہ یہاں چلے گئے تو اس جگہ کو بھلانا آپ کے لیے انتہائی مشکل ہوگا-

اس مقام کی پوری ایک ویب سائٹ بھی موجود ہے ۔ جہاں پرآپ اس کی تاریخ اور تصویری گیلری وغیرہ دیکھ سکتے ہیں اور یہاں جانے کے لئے ٹکٹس بھی بک کروا سکتے ہیں۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post