میرا اللہ کتنا اچھا ہے

میرا اللہ کتنا اچھا ھے !! 

اخبار میں ایک اشتہار دیکھا،، 

"ھم اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی، بدچلنی و آوارہ گردی اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتے ھیں. ھم اس کے کسی نفع نقصان کے ذمہ دار نہیں ھونگے. ھم سے اس
کا کوئی تعلق نہیں ھوگا"

میرا اللہ کتنا اچھا ھے !! 

میں بدچلن ھوں، آوارہ ھوں، گستاخ ھوں، نافرمان ھوں لیکن میرا اللہ کبھی مجھے اپنی نعمتوں سے عاق نہیں کرتا ! 
مجھ سے قطع تعلقی کا اشتہار نہیں نکالتا. میری روٹی روزی سے غافل نہیں ھوتا. 
لوگوں کو بتا کر مجھے ذلیل و رسوا نہیں کرتا. خاموشی سے دروازہ کھلا چھوڑ کر میرے لوٹنے کا دن رات انتظار کرتا ھے.

میرا اللہ کتنا اچھا ھے !! 

اور جب کبھی اپنی شامت اعمال کے نتیجے میں کسی تکلیف میں مبتلا ھو کر اسے پکارتا ھوں تو میری سن کر مجھے ڈھارس بھی دیتا ھے اور اس تکلیف سے مجھے نکالنے کی سبیل بھی کرتا ھے جس میں خود اپنی غلطی سے پھنس جاتا ھوں.

میرا اللہ کتنا اچھا ھے !!

پھر کبھی کسی رات پشیمانی سے مجبور ھو کر آنسو بہاتے ھوئے اس سے شرمسار ھوتا ھوں تو وہ ماں سے بھی زیادہ تڑپ کے ساتھ اپنی آغوش رحمت میں لے لیتا ھے.

میرا اللہ کتنا اچھا ھے !! 


       سبحان اللہ والحمد لله ولا اله إلا الله والله اكبر

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post