ایک بادشاہ تھا۔ جس کی چار بیویاں تھیں۔۔۔ وہ چوتھی بیوی سے سب سے زیادہ محبت کرتا تھا۔۔۔ اور سب کچھ اس کی خاطر قربان کرنے کے لیے تیار تھا۔ وہ تیسری بیوی سے بھی محبت کرتا تھا۔۔۔ ۔ لیکن اس
قدر نہیں جتنی چوتھی سے۔۔۔ اور کسی اور کی خاطر اس تیسری بیوی کو چھوڑ بھی سکتا تھا۔ وہ ہر مشکل وقت میں دوسری بیوی کے پاس آتا تھا ۔۔۔ ۔ اور اس سے مشورہ لیتا تھا۔۔۔ اور اس کے پاس آکر سکون محسوس کرتا تھا۔۔۔ لیکن پہلی بیوی کو وہ کوئی اہمیت نہ دیتا تھا۔۔۔ حالانکہ اسے اس بیوی سے بھی محبت تھی۔۔۔ اور ہر مشکل وقت میں اس کے کام آتی تھی۔۔۔ ایک دن بادشاہ بیمار ہوا۔۔۔ اس نے سب بیویوں سے پوچھا: میری چار بیویاں ہیں۔۔۔ میں قبر میں اکیلے ہرگز نہ جاوں گا۔۔۔ تم میں سے کون میرے ساتھ جانے کے لیے تیار ہے؟؟ چوتھی نے کہا: ہرگز ایسا ممکن نہیں۔۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ تیسری نے کہا: ہرگز ٰ نہیں۔۔۔ زندگی بہت پیاری ہے۔۔۔ میں تمہارے بعد کسی اور سے شادی کروں گی۔ دوسری نے کہا:میں تمہارے ساتھ قبر میں تو نہیں جا سکتی۔۔۔ ہاں تمہیں قبر تک پہنچا دوں گی۔ اب پہلی بیوی کی باری آئی تو اس نے کہا: میں قبر میں تمہارے ساتھ ہوں گی۔۔۔ ۔ تم جہاں جاو گے میں ساتھ ہوں گی۔ اب بادشاہ کو اپنے کئے پر شرمندگی ہوئی۔۔۔ کہ زندگی بھر اس باوفا بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا تھا۔ حقیقت یہ ہے۔۔۔ کہ ہم میں سے ہر کسی کی چار بیویاں ہیں: چوتھی : ہمارا جسم۔ جتنا اس کا خیال رکھیں موت کے وقت ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ تیسری : مال ودولت۔ موت کے وقت اوروں کے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے۔ دوسری : دوست اور رشتہ دار۔ جتنے بھی اچھے ہوں ہمیں صرف قبر تک پہنچا دیں گے۔ پہلی : ہمارے نیک اعمال۔ اس بارے ہم عام طور پر بے پروائی کرتے ہیں۔۔۔ لیکن صرف اسی نے ہمارے ساتھ قبر میں جانا ہے,,,,,,,,,,,

Tags:
سبق آموز