معلومات جتنی ہوں وہ کم ہی لگتی ہیں۔ بہت سی معلومات ایسی ہیں جن سے عام انسان کم ہی واقف ہوتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ دلچسپ و عجیب معلومات آج آپ سے شیئر کرتے ہیں۔
میت ایک سال تک سفر کرتی رہی
پیکنگ کے جنرل نے 1912ء میں وفات پائی تو اس کی میت کو
پیکنگ سے کاشغر لے جانا تھا۔
جلوس کی صورت میں اس کی ڈیڈ باڈی یکم جون 1912ء کو پیکنگ سے کاشغر لے جائی گئی۔ کاشغر، پیکنگ سے 2300 میل کے فاصلے پر ہے۔ یہ میت یکم جون 1913ء کو کاشغر پہنچی ۔اس طرح جنرل کی ڈیڈ باڈی پورا ایک سال سفر کرتی رہی۔
پندرہ منٹ کا بادشاہ
لوئیز چہار دہم فرانس کا ایک ایسا بادشاہ گزرا ہے۔ جو 2 اگست 1830ء کو صرف پندرہ منٹ بادشاہ رہا۔ اس بادشاہ کا دورِِ حکومت دنیا بھر میں سب سے کم مانا جاتا ہے۔
نابینا وزیر تعلیم
ڈاکٹر طہ حسین جو پیدائشی طور پر نابینا تھے، اپنی محنت، ہمت اور تعلیم اولوالعزمی کی بدولت مصر کے وزیر تعلیم بنے۔ڈاکٹر طہ حسین 1889ء میں پیدا ہوئے، قاہرہ اور پیرس کی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔1920ء میں فواد اول یونیورسٹی میں عربی ادب کے پروفیسر مقرر ہوئے اور بیس برس تک اس عہدے پر فائز رہے۔1950ء میں وزیر تعلیم مقرر ہوئے۔ چالیس سے زیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں۔
پہلی بیوی پر ٹیکس معاف
ملائشیا میں پہلی بیوی پر ٹٰیکس معاف ہے، ٹیکس دوسری بیوی سے شروع ہوتا ہے تیسری بیوی پر ٹیکس کی شرح بڑھ جاتی ہے۔چوتھی بیوی پر ٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے۔ وہاں کی حکومت کا خیال ہے کہ پہلی بیوی زندگی کی ضرورت ہے۔باقی بیویاں عیش و عشرت ہیں۔ اگر کوئی رکھ سکتا ہے تو ٹیکس بھی دے سکتا ہے۔
تینتس سالہ ہڑتال
دنیا کی سب سے لمبی ہڑتال 33 سال تک جاری رہی تھی۔ ہڑتال 4 جنوری 1961ء کو ختم ہوئی۔ ہڑتال کوپن ہیگن۔ڈنمارک میں باربروں کے اسسٹنٹ میں متعلق تھی۔ ایک اور لمبی ہڑتال ڈبلن میں ہوئی تھی۔ اس کا واقعہ یہ کہ کسی وجہ سے ڈبلن کے ایک ہوٹل کے ملازم کو ملازمت سے علیحدہ کردیا گیا۔ جس پر ہوٹل کے ملازمین نے احتجاج کے طور پر ہڑتال کردی۔ یہ ہڑتال 26 مارچ 1939ء کو شروع ہوئی تھی اور 5 دسمبر 1953ء تک جاری رہی تھی۔ یعنی تقریبا چودہ سال تک۔
ستر زبانو ں پر عبور
مشہور مسلمان حکیم، عالم و موسیقار ابو نصرالفارابی دنیا کی ستر زبانیں جانتے تھے۔
سب سے لمبے عرصے کے بعد پھول دینے والا پودا
اس پودے کا نام Puyaraimondiiہے ۔ اس کے پھول کو Panicleکہتے ہیں ۔ تقریباًٰ80 سی150 سال کے دوران اس میں پھول اُگتا ہے ۔ اس پودے کا ایک نمونہ 1870ءمیں بولیویا میں دیکھا گیا تھا جو سطح سمندر سے 13,000فٹ کی بلندی پر موجود تھا ۔ 1958ءمیں ایسا ہی ایک پودا کیلیفورنیا میں لگایا تھا ۔ یہ پودا28 سال بعد بڑھ کر7.6 میٹر(25فٹ) تک پہنچا تھا ۔
انگلستان کا بادشاہ، جو انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتا تھا
انگلستان کا بادشاہ جارج اول جو 1660ء میں پیدا ہوا اور جس کا انتقال 1776ء میں ہوا اس نے انگلستان پر 1714ء سے 1727ء تک حکومت کی۔دراصل وہ جرمنی میں پیدا ہوا تھا۔انگلستان کا بادشاہ ہونے کے بعد بھی اس نے انگریزی سیکھنے کی خواہش ظاہر نہیں کی۔
چھلی کے دانوں کی قطاریں جفت ہوتی ہیں
مکئی کا بھٹہ جسے چھلی بھی کہا جاتا ہے۔اس پر دانوں کی قطاریں ہمیشہ جفت تعداد (جو دو سے برابر تقسیم ہوجائے) میں پائی جاتیں ہیں۔طاق تعداد والا بھٹہ بہت ہی کم ہوتا ہے۔
نیوٹن برطانوی پارلیمنٹ میں دو سال میں صرف ایک بار بولا
مشہور عالم سائنس دان سر آیزک نیوٹن (1642ء تا 1727ء) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے دارالعلوم میں انہوں نے تقریباً دو برس گزارے،ا س عرصہ میں انہوں نے صرف ایک مرتبہ بات کرنے کے لیے منہ کھولا اور وہ بھی اس لیے کہ گرمی بہت زیادہ تھی اور وہ کھڑکی کھلوانا چاہتے تھے۔
چار لاکھ الفاظ پر مشتمل محبت نامہ
دنیا کا بے نظیر محبت نامہ یعنی لو لیٹر چار لاکھ الفاظ پر مشتمل ہے۔ یہ خط ملکہ ایلزبتھ کے ایک درباری نے اپنی بیوی کو لکھا تھا۔آج کل یہ برطانیہ کے برٹش میوزم میں محفوظ ہے۔
سب سے لمبی چونچ
دنیا میں سب سے لمبی چونچ آسٹریلین پیلیکن (Pelicans conspillatus) کی ہوتی ہے ۔ اس جانور کی چونچ47 سینٹی میٹر (8.5انچ) تک نوٹ کی گئی ہے ۔ اگر پرندے کی جسم کی لمبائی کے لحاظ سے چونچ کا موازنہ کیا جائے تو ایک قسم کے ہمنگ برڈ (Ensifera ensifera) کی چونچ 10.2 سینٹی میٹر(4انچ) تک جاپہنچتی ہے اور یہ اس کے جسم سے بھی لمبی ہوتی ہے ۔
پیٹو کہیں کا
پولی فیمس پتنگے (Antheraea polyphemus)کا لاروا حشرات میں سب سے زیادہ کھانے کا ماہر ہے ۔ شمالی امریکہ میں پایا جانے والا یہ کیڑا اپنی پیدائش کے صرف56 دنوں کے اندر اپنی جسامت سی 86,000گنا غذا کھا جاتا ہے ۔ اگر یہی تناسب انسانوں میں آزمایا جائے تو یہ ایک 3.17 کلو گرام(7پونڈ)وزنی بچے کو273 ٹن خوراک کھلانے کے برابر ہو گا ۔
ہوا میں اڑے جیسے چنگاری
Pyrophorus noctilucus ایک قسم کا جگنو ہے ۔ یہ قدرتی طور پر سب سے زیادہ روشنی دینے والا کیڑا ہے ۔ یہ اپنی توانائی کو تقریباً 100فیصد روشنی میں بدل کر چمکتا ہے جبکہ ایک جدید ترین بلب بھی توانائی کی صرف10فیصد مقدار روشنی میں بدلتا ہے ۔بقیہ90فیصد توانائی حرارت کی صورت میں خارج ہوتی رہتی ہے
دنیا کی سب سے ننھی چھپکلی
دنیا کی سب سے چھوٹی چھپکلیوں کے نام Sphaerodactylus parthenopionاور S.ariasiaeہیں۔ ثانی الذکر نوع کی چھپکلی کی لمبائی منہ سے لے کر دم کے جوڑ تک (دم نہیں) 1.6 سینٹی میٹر (0.6 انچ) ہوتی ہے ۔
زہر بھری مچھلی
اسٹون فشن(synanceidae) کو دنیا کی سب سے زہریلی مچھلی کا اعزاز حاصل ہے ۔ یہ بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے پانیوں میں پائی جاتی ہے ۔ ان میںSynanceia horridaنامی مچھلی میں زہر کا سب سے بڑا غدہ (gland) پایا جاتا ہے ۔ اس کے کانٹوں پر نیورو ٹاکسن نامی زہر پایا جاتا ہے ۔ اس سے انسان ہلاک بھی ہو سکتا ہے ۔
Tags:
دلچسپ معلومات