کہامشکل میں رہتا ہوں کہا آسان کر ڈالو کہ جس کی چاہ زیادہ ہو وہی قربان کر ڈالو . کہا بے قلب ہیں آہیں کہا اُس سے تڑپ مانگو اُٹھو تاریکیءِ شب میں ذرا خونِ جگر ڈالو . کہا رازِ سُکوں کیا ہے؟ کہا لوگوں کے دکھ بانٹو جو چہرہ بے دھنک دیکھو اُسے رنگوں سے بھر ڈالو!!!