بہرا مینڈک



     

         ایک بار ایک مینڈک نے اعلان کیا کہ وہ درخت کی چوٹی پہ چڑھنا چاہتا ہے....
 سارے مینڈک شور مچانے لگے کہ یہ پاگل ہوگیا ہے... ایسا ہو ہی نہیں سکتا....
 کئی دن لگے لیکن وہ مینڈک جدوجہد میں لگا رہا اور اس کی باقی قوم بس یہی چیخنے میں لگی رہی کہ نہیں کر پائے گا...
 لیکن کچھ دن لگے آخر کار وہ درخت کی اونچائی پہ پہنچ گیا....
ایسا پتہ ہے کیوں ہوا؟؟
کیونکہ وہ مینڈک بہرہ تھا اسے یہی لگا کہ اس کی ساری قوم اسکے ساتھ ہے اور اسکی ہمت بندھا رہی ہے۔
جدوجہد بھی تب ہی کارگر ثابت ہوتی ہے جب آپ لوگوں کی منفی باتوں کو بھی مثبت سوچ کے آگے بڑھیں... تو آپ کی کامیابی کے بعد وہی لوگ بلبلانے پہ مجبور ہو جائیں گے جیسے کہ مینڈک تب سے لے کہ اب تک اسی بات کو سوچ کر بلاوجہ ٹرٹرا رہے ہیں....

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post