ہزار روپے کی سستی شادی
کورٹ میرج کرنی ہےیا ماں باپ سے پوچھ کرارینج میرج کرنی ہے؟ لڑکے نے لڑکی سے پوچھا…
لڑکی نے کہا ہم غریب ہے اور میرے والد ابھی شادی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے.
میں اپنے والدین کا بہت احترام کرتی ہوں . میں فرارہونے کی بجائےمرجانا پسندکروں گی لیکن آپ میرے ماں باپ سے بات کرسکتے ہیں باقی وہ جیسا کہیں گے ویسا ہی ہوگا.
لڑ کےنےکہا : مجھےکیا پریشانی ہوگی؟ میں نے کونسا جہیز کی ڈیمانڈ رکھنی ہے . آپ کہہ رہی ہیں تومیں آپکےماں باپ سےبات کرلوں گا.
لڑکا اس کے گھر جاتا ہے اور لڑ کی کے والدین سے بات کرتا ہے . لڑکی کے والد نے کہا میرے پاس تو صرف ہزار روپے ہی پڑے ہیں ،میں شادی کیسےکروں گا ؟
لڑکے نے کہا : شادی تو ہزار روپےمیں بھی ہوجاتی ہے.
لڑکی کے باپ نےکہا کہ وہ کیسے؟ لڑکے نے کہا کہ آپ کل میرے ساتھ چلنا.
اگلے دن لڑکا آتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ اپنے خاندان کے خاص خاص اراکین کو لے کر میرے ساتھ چلیئے .
وہ سب اسکی گاڑی پر بیٹھ جاتے ہیں اور تھوڑی دورجاکرایک مٹھائی کی دوکان کے سامنے لڑکا گاڑی روکتا ہے
اور لڑکی کے با پ سے کہتا ہے پاپا جی آپ دو کلو اچھی سی مٹھائی لے آیئں.
مٹھائی لے آ تے ہیں اس کہ بعد لڑکا کورٹ کے سامنے گاڑی روکتا ہے اور کورٹ میں لڑکی کے ساتھ شادی کی رجسٹریشن کرواتا ہے . لڑکا کہتا ہے والد صاحب ہوگئی شادی .
اب آپ مٹھائی بانٹ دیجئےاور ہو گئی ایک ہزار کی مٹھائی میں شادی .
آپکا کوئی اور خرچہ نہیں ہوگا، لڑکی کے والد کی آ نکھوں میں آنسو آجاتے ہیں لیکن ایک مہینے بعد لڑکے کی سڑک حاد ثے میں موت ہوجاتی ہے . لڑکی حاد ثے والی جگہ پر جا تی ہے لیکن مردہ جسم کو دیکھ کر بیہوش ہو جاتی ہے.
لڑکے کا جنازہ ادا کردیا جاتا ہے .
لڑکی نے وہ خون والےکپڑے دھوبی کو دیے . دھوبی نےکہا میڈم ! یہ کپڑے پهینک دیجئے. یہ بیکار ہوگئےہیں لیکن لڑکی نےکہا تم رہنےدو. میرے پاس یہ کپڑے انکی یاد کےطورپر رہےگے . میں یہ کپڑے کسی کو نہیں دوں گی . لڑکی نےکپڑے خود دھوئے لیکن وہ داغ نہیں گئے . لڑکی سوگئی اور خواب میں ایک بڑھیا نظرآ ئی . لڑکی ڈرکر اُٹھ جاتی ہے . اگلے ہی دن لڑکی نے کپڑے پھردھوئے لیکن داغ نہیں گئے . رات کو پھر لڑکی کو وہی خوفناک چہرےوالی بڑھیا نظرآئی.
اس نے کہا یہ داغ ایسے نہیں جانےوالے . ایسا کچھ ہفتوں تک چلتا رہا . لڑکی کے لئےسونا مشکل ہوگیا.
ایک دن لڑکی کےگھرکی گھنٹی بجی…
لڑکی نےدروازہ کھولا…
تو لڑکی کی ڈرکےمارے چیخ نکل پڑی..
وہی خواب میں آنے والی بڑھیا اسکے سامنے کھڑی تھی . اس نےکہا ڈرو نہیں بیٹا ! میں جانتی ہوں تم لباس کے داغ سے پریشان ہو لیکن وہ داغ ایسے نہیں جاے گا کیونکہ بنیادی طورپر آپ واشنگ پاؤڈر ہی غلط استعمال کررہی ہیں یہ لوصرف ایکسل اس سے داغ چلےجاۓ گے. اوروہ بڑھیا بِِنا پیسےلئے ہی واپس چلی جاتی ہیں.
جب لڑکی نے ان کپڑوں کوصرف ایکسل سےدھویا تو داغ ایک دم سے چلےگئے.
تو آپ بھی داغ دور کرنےکے لئے ہمیشہ صرف ایکسل ہی استعمال کریں.