ایک دہی بھلے , چھولے چاٹ کی دکان پر چاٹ کی اقسام بمعہ قیمت , فہرست آویزاں تھی جس پر لکھا تھا .
1. سادہ چاٹ .... 20 روپے
2. اسپیشل چاٹ ... 22 روپے
3. ایکسٹرا اسپیشل چاٹ ... 24 روپے
4. ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ ... 25 روپے
5. سنڈے اسپیشل چاٹ ... 30 روپے
میں نے سوچا روز آنہ یہ مختلف قسم کی چاٹ کا زائقہ چکھنا چاہیۓ .
تین , چار دن میں احساس ہوا کہ زائقہ تو ایک ہی ہے کوئ فرق نہیں ہے .
دکاندار سے پوچھا کہ بھائ یہ کیا ماجرا ہے تو وہ بولا کہ
سادہ چاٹ ایسے ہی پلیٹ میں دے دی جاتی ہے .
اسپیشل چاٹ ,, چمچہ دھو کے دی جاتی ہے .
ایکسٹرا اسپیشل چاٹ ,, چمچہ اور پلیٹ دھو کے دی جاتی ہے .
ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ ,, ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ میں اپنے ہاتھ بھی دھو کے دیتا ہوں .
میں نے پوچھا بھائ یہ سنڈے اسپیشل چاٹ میں کیا ہوتا ہے تو وہ بولا سنڈے یعنی اتوار کو میں خود نہا کر آتا ہوں .