Narrated By 'Abdullah bin 'Amr : The Prophet said, "A Muslim is the one who avoids harming Muslims with his tongue and hands. And a Muhajir (emigrant) is the one who gives up (abandons) all what Allah has forbidden."
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے)مسلمان محفوظ ہوں، اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع کیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو معاویہ کہتے ہیں کہ ہم سے بیان کیا داؤد نے انہوں نے عامر شعبی سےانہوں نے کہا میں نے عبداللہ بن عمرو سے سنا انہوں نے نبیﷺ سے سنا(پھر یہی حدیث بیان کی)۔ اور عبدالاعلیٰ نے اس کو داؤد سے روایت کیا انہوں نے عامر سے انہوں نے عبداللہ سے انہوں نےنبی ﷺسے۔