Narrated to us Musa bin Ishmael who said narrated to us Abu Awanah who said narrated to us Musa bin Abi Aishah who said narrated to us Sa’id bin Jubair from (on the authority of) Ibn Abbas who (in explaining) the statement of Allah: 'Move not your tongue concerning (the Qur'an) to make haste therewith." (75.16) Said "Allah's Apostle used to bear the revelation with great trouble and used to move his lips (quickly) with the Inspiration." Ibn 'Abbas moved his lips saying, "I am moving my lips in front of you as Allah's Apostle used to move his." Said moved his lips saying: "I am moving my lips, as I saw Ibn 'Abbas moving his." Ibn 'Abbas added, "So Allah revealed 'Move not your tongue concerning (the Qur'an) to make haste therewith. It is for us to collect it and to give you (O Muhammad) the ability to recite it (the Qur'an) (75.16-17) which means that Allah will make him (the Prophet) remember the portion of the Qur'an which was revealed at that time by heart and recite it. The Statement of Allah: And 'When we have recited it to you (O Muhammad through Gabriel) then you follow its (Qur'an) recital' (75.18) means 'listen to it and be silent.' Then it is for Us (Allah) to make It clear to you' (75.19) means 'Then it is (for Allah) to make you recite it (and its meaning will be clear by itself through your tongue). Afterwards, Allah's Apostle used to listen to Gabriel whenever he came and after his departure he used to recite it as Gabriel had recited it."
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ اس آیت (لا تحر ک بہ لسانک لتعجل بہ) کی تفسیر یوں بیان کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نزولِ قرآن کے وقت بہت شدت محسوس کرتے تھے، اور اس وجہ سے قرآن جلدی جلدی پڑھنے کی کوشش کرتے تا کہ یاد رہے۔ ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا میں تم کو اس طرح ہونٹ ہلا کر بتاتا ہوں جیسے رسول اللہﷺ نے ہلائے، اور سعید نے (موسیٰ سے) کہا میں تجھ کو اس طرح ہونٹ ہلا کر بتاتا ہوں جیسے میں نے ابنِ عباس رضی اللہ عنہ کو ہلاتے دیکھا ، پھر سعید نے اپنے دونوں ہونٹ ہلائے، ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری (وحی یاد کرنے کے لئے)جلدی نہ کریں، قرآن کا آپ کو یاد کرا دینا اور پڑھا دینا ہمارا کام ہے ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یعنی تیرے دل میں جما دینا اور اسکو پڑھا دینا (پھر یہ جو اللہ نے فرمایا) جب ہم پڑھ چکیں تو ہمارے پڑھنے کی پیروی کر، ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ خاموشی کے ساتھ سنتا رہ (پھر جو فرمایا) ہمارا کام ہے اس کا بیان کر دینا یعنی تجھ کو پڑھا دینا پھر ان آیتوں کے اُترنے کے بعد رسول اللہﷺ ایسا کرتے جب جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کے پاس آ کر قرآن سناتے تو آپ ﷺ غور سے سنتے رہتے جب وہ چلے جاتے تو نبیﷺ اسی طرح قرآن پڑھتے جیسے جبریل علیہ السلام نے پڑھا تھا۔