بھارتی شہری نے 66 برس بعد ناخن کاٹ لیے

بھارتی شہری نے 66 برس بعد ناخن کاٹ لیے


دنیا میں شہرت حاصل کرنے کی خاطر کچھ لوگ ایسے حیرت انگیز اور انوکھے امور سرانجام دیتے ہیں جس کی بدولت وہ بہت ہی کم عرصے میں اپنا نام بنا لیتے ہیں۔ اسی طرح بھارت رہاست مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے 82 سالہ شہری شردھار چلال ہیں جنہوں نے 1952 میں اپنے بائیں ہاتھ کے ناخن آخری بار کاٹے اور پھر انہیں بڑھانے کی ٹھانی۔



بھارتی شہری کے ناخنوں کی لمبائی 186.6 سینٹی میٹر اور 30 فٹ لمبائی تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن میں درج کیا گیا۔ اب شردھار چلال نے جب اپنا ہدف حاصل کرلیا تو بائیں ہاتھ کے بڑھے ہوئے ناخن نہ صرف کاٹنے کا اعلان کیا بلکہ اس کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ناخنوں کی قربانی دی۔ شردھار نے اعلان کے مطابق اپنے ناخن کاٹ کر محکمہ آثاریات کے حوالے کیے تاکہ انہیں میوزیم میں رکھا جائے۔ اس موقع پر بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ناخنوں کی وجہ سے میری صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے باعث کمزوری محسوس ہوتی تھی، طبی ماہرین کے مشورے پر میں نے ناخن کاٹے اور پھر انہیں عجائب گھر میں رکھوانے کا فیصلہ کیا‘۔



حکام کا کہنا ہے کہ عجیب الخلقت ناخنوں کی مجموعی لمبائی 30 فٹ کے قریب ہے، ہمیں امید ہے کہ عوام انہیں دیکھنے ضرور آئیں گے کیونکہ بھارت میں ایسا پہلے بار ہورہا ہے۔








Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post