سیب کے چند عجیب حقائق
یہ کہاوت تو ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ ہر روز ایک سیب کھانے سے ڈاکٹر ہم سے دور رہے گا۔ لیکن کیا آپ اس سرخ اور سبز میٹھے پھل کے یہ چند عجیب حقائق جانتے ہیں جو ہم یہاں بتانے جارہے ہیں؟ غذائیت کے ساتھ ساتھ اس پھل میں بہت سے راز بھی چھپے ہیں۔
سیب ایک بھاری پھل ہے، لیکن اس کے باوجود یہ پانی پر تیرتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود 25 فیصد حجم صرف ہوا ہے، اور یہ ہوا اس سیب کو پانی سے ہلکا بنادیتی ہے، جس کے باعث سیب پانی پر تیرتا ہے۔ اس دنیا میں سیب کی 7 ہزار 500 اقسام موجود ہیں، اور شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جس نے ہر طرح کا سیب اپنی زندگی میں کھایا ہو۔
قریب 10 سالوں میں ایک سیب بیج سے کھانے کے قابل ہوپاتا ہے، 10 سال کسی بھی بلی یا کتے جیسے جانور کی مکمل زندگی ہوتی ہے۔ سیب کے بیج میں سایانائڈ (cyanide) نامی جان لیوا زہر موجود ہوتا ہے۔ جسے ہضم کرنا ناممکن ہے، البتہ سیب کے بیج میں موجود یہ زہر صرف اس وقت اپنا اثر کرسکتا اگر کوئی سیب کے 200 سے زائد بیج کو چبا کر کھالے۔