!بخدمت جناب بیگم صاحبہ
رن مرید ہاؤس گورنمنٹ آف سسرالستان۔ عنوان: درخواست برائے حصول اجازت۔
جناب عالیہ! مؤدبانہ و ملتجیانہ التماس ہے کہ فدوی کے چند دوستوں نے ’’ہم آپ کے ہیں غلام‘‘ فلم دیکھنے کا پروگرام بنایا ہے چونکہ فدوی آپ کی غلامی میں خوشگوار زندگی گزار رہا ہے، تو اسی لئے آپ سے اجازت لینے کا پابند ہے۔
براہ کرم فدوی کو دوستوں کے ساتھ جانے کی اجازت مرحمت فرمائی جائے، فدوی آپ کو یقین دلاتا ہے کہ دفتر سے واپسی پر گھر کا سارا کام کاج کرنے کے علاوہ رات کو آپ کا گلا دبا… نن… نہیں نہیں… بلکہ آپ کے پاؤں داب کر آپ کو گہری نیند سلا کر ہی جائے گا۔
العارض، عاجز و بے کس رن مرید