آپکی ناک اور آپکی شخصیت کا گہرا تعلق


آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ ناک کی ساخت سے شخصیت کے بارے میں کافی حد تک علم ہوجاتا ہے۔ مختلف طرح کی ناکوں اور ان کے شخصیت پر اثر کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1۔آگے کو جھکی ناک(Nubian)

اس طرح کی ناک والے افراد متجسس ہوتے اور نئی چیزوں کی جستجو میں رہتے ہیں۔ مایوسی سے دور اور ہر حال میں پرامید رہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد میں پیش پیش ہوتے اور ہر مشکل کا حل نکالنا جانتے ہیں۔

2۔باریک لمبی ناک (Greek)

اسے یونانی ناک اس لیے کہتے کہ قدیم یونان میں بنائے گئے مجسموں میں اس طرح کی ناک دکھائی جاتی تھی۔یہ لوگ توجہ سے دور بھاگتے اور اپنی شخصیت میں اسیر رہتے ہیں۔ بہت عمل پسند اور وفادار ہوتے ہیں۔ان کے لیے کھل کر بات کرنا مشکل ہے۔

3۔چونچ(Hook) ناک

کئی لوگ اس طرح کی ناک کو طوطے کی چونچ سے تشبیہہ دیتے ہیں۔یہ لوگ جدت پسند ہوتے اور نئی ایجادات کرتے ہیں۔ اپنے عقائد کابہتر طریقے سے دفاع کرتے اور اپنے مقاصد حاصل کرکے دم لیتے ہیں۔

4۔آرچ والی ناک(arched)

یہ بھی طوطا ناک سے ملتی جلتی ہے لیکن آخر میں نوکیلی ہوتی ہے۔اس ناک کے حامل لوگ اپنی دْھن کے پکے ہوتے اور جو کام ملے، اسے دلجمعی سے کرتے ہیں۔یہ چیزوں کی اچھی طرح سے تنظیم کرتے ہیں۔

5۔بٹن ناک(button)

یہ بہت مختصر ہوتی اور جلد ختم ہوجاتی ہے۔اس طرح کی ناک کے حامل افراد اپنے فیصلے میں بہت زیادہ سنجیدہ اور سخت ہوتے ہیں۔اس وجہ سے کچھ لوگ انہیں پسند نہیں کرتے۔یہ وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دے کر اپنا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

6۔سیدھی ناک(straight)

اس طرح کی ناک ایشیائی افراد میں کافی ملتی ہے۔اس ناک میں چونچ سیدھی اور نتھنے تھوڑے چوڑے ہوتے ہیں۔ایسے افردا مضبوط کردار کے مالک ہوتے ہیں۔کوئی بھی کام کرنے کے لیے جوش دکھاتے ہیں۔اگر آپ ان کے جوش کو چیلنج کریں یا آزمائیں تو یہ غصے میں آجاتے ہیں۔

7۔مقعر ناک(concave)

ایسے ناک والے افراد بہت زیادہ کھلے دل کے ہوتے ہیں ۔ہر وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔کافی حساس بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں سے ان کی دل آزاری ہوجاتی ہے۔

8۔ٹیڑھی ناک(crooked)

ایسے افراد بہت زیادہ مقبول اور ہردلعزیزہوتے ہیں۔یہ لوگ جس کام میں جْت جائیں اسے مکمل کرکے ہی دم لیتے ہیں۔ بات کرنے سے زیادہ سننا پسند کرتے ہیں ۔ دوسرے لوگ ان سے بات کرکے خوش ہوتے ہیں۔یہ منکسر المزاج ہونے کی وجہ سے لوگوں میں جلد مقبول ہوتے ہیں۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post