وہ چائے یاد آتی ہے 😔😣


وہ چائے یاد آتی ہے 😔😣

ایک دِن مجھے اُسکی کال آئی وہ مُجھے کہنے لگی.
 "مجھے چائے بنانی آ گئی ہے کیا تم میرے ہاتھ کی بنی چائے نہیں پیو گے"
 اور میں جنون کی حد تک اسے چاہنے والا اس کی بات بھلا کیسے ٹال سکتا تھا پانچ بجے ڈیوٹی ختم کی اور اس کے شہر کی جانب چل دیا رات آٹھ بجے ان کے شہر پہنچا.
اُس پگلی نے صبح ناشتہ میں چائے اور پراٹھے کا احتمام کیا - پگلی کو بنانا کچھ بھی نہیں آتا تھا پراٹھا بنانے کی کوشش میں اتنے ٹکڑے ہو گئے کہ چوری کا گمان ہوتا تھا -
 خیر محبوب کے ہاتھ کا بنا تھا میرے لیے تو دنیا کی سب سے لذیذ چیز تھی اور چائے بھی بہت کمال کی لگی مجھے بہت اعلیٰ ذائقہ تھا جو میں کبھی نہیں بھول
پاوْں گا.
سبھی لڑکیوں کی کھانے کی رفتار کم ہوتی ہے اور وہ اس معاملہ میں کچھ ذیادہ سست تھی اکثر میں اپنے حصہ کی چیزختم کر لیتاجب اس کے کھانے کی باری آتی تو ہم اسکے حصہ میں آئی چیز کو پھر سے آدھا کھاتے تھے اس بات کی اسے بہت خوشی ہوتی اور اسے خوشیاں دینا میری زندگی کا مقصد تھا.
میں نے اپنی چائے ختم کر لی جب اسکی باری آئی تو اسے پتا چلاوہ چائے میں چینی ملانا ہی بھول گئی تھی"اوہ سوری چینی کا مجھے یاد ہی نہیں رہا تم نے اتنے مزہ سے پھیکی چائے پی کیسے لی"- 😔

اس کو بچھڑے بھی آج برس بیت گئے ہیں  میں جب بھی کبھی کہیں مہمان جاتا ہوں تو میزبان پوچھتا ہے چائے یا بوتل تو میرے کانوں میں آواز گونجتی ہے
" مجھے چائے بنانی آ گئی ہے کیا تم میرے ہاتھ کی بنی چائے نہیں پیو گے"
 اور میں بے ساختہ کہہ دیتا ہوں چائے بنا چینی کے - سبھی حیران ہو کر پوچھتے ہیں بنا چینی کے کیوں تو ہر کسی کو کون بتائے کہ ہم اہلِ محبت جب کوئی ضِد پال لیتے ہیں تو قدرت بھی ساتھ دیتی ہے اور میں نے اس کی چائے کا ذائقہ قائم رکھنے کےلیے پھیکی چائے پینے کی ضد پالی تھی تو قدرت نے اس کے بعد میٹھی چائے پینا نصیب ہی نہیں کی۔۔۔😕😕

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post