ذرا سوچئے


🌼🍃🌼🍃🌼

شکوے اگر وقت پر نہ کئیے جائیں تو وہ اندر پڑے پڑے سوکھ جاتے ہیں بلکل سوکھے پتے کی طرح یہ سوکھے ہوئے الفاظ اندر ہی اندر چبھتے ہیں کبھی روح سے کبھی جسم سے ٹکرا کر بجتے ہیں شور مچاتے ہیں لیکن باہر نہیں نکل سکتے اور وہیں ٹکرا ٹکرا کر دم توڑ دیتے ہیں پھر آہستہ آہستہ انسان کا وجود بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے بالآخر مرجھا جاتا ہے💔
جانتے ہیں کیسے؟؟؟
 بلکل سوکھے پتے کی طرح...!!!
اور 
اس طرح ہم بے سکونی کا شکار رہتے ہیں.... اس میں دو باتیں ہیں 
ایک تو آپ متعلقہ بندے سے جاکر معاملہ صاف کیجیئے بات کیجئے گلہ ختم کیجیئے 
یا پھر دل کو صاف کیجیئے اور رب العزت کے حوالے کیجیئے 
ورنہ تیسری صورت میں آپ اس شکوے کے ساتھ خود کو ساری زندگی بے سکون رکھیں گے. 
فیصلہ آپکا اپنا ہے👆

🌼🍃🌼🍃🌼

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post