فش ایکوریئم
فش ایکوریئم میں تیرتی پھرتی رنگ برنگی مچھلیاں نہ صرف خوبصورت دکھائی دیتی ہیں بلکہ یہ ذہنی طور پر سکون بھی بخشتی ہیں، اسی لیے باذوق لوگ مچھلیاں پالنے کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ خوبصورت پتھروں اور سمندری پودوں سے سجا صاف شفاف ایکیویرئیم جہاں مچھلیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق موزوں ماحول دیتا ہے وہیں گھر کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔
گھر میں رکھی جانے والی خوبصورت مچھلیوں کی بہت سی اقسام ہیں جن میں گولڈ فش، البینو، کلون لوچ، ٹیٹرا، گپی، اینجل فش، بٹرفلائی اور فائٹر فش شامل ہیں۔مچھلیوں کے مختلف دام اور نام ہیں جبکہ ان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے اور گھروں میں رکھنے والی ”گولڈ فش“ہے۔ مچھلی کی زندگی کے لئے صاف پانی بہت ضروری ہے لہٰذا اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ 8 سے 10 دن بعد ایکیویرئیم کا پانی ضرورفلٹر ہوجائے۔
مچھلی گھر خریدتے وقت ہر گاہک کو تین ماہ کے لئے مچھلی کی مخصوص خوراک اور ادویہ دی جاتی ہیں جو اس کی اچھی صحت کی ضامن ہوتی ہیں۔یہ چیزیں مچھلی کی اقسام کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ خوراک‘ تجویز کردہ مقدار سے زیادہ نہ ہو ورنہ یہ مچھلیوں کی صحت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ مچھلی گھر میں لگے فلٹرز کا کام بھی بڑھا دے گی۔
آپ بھی جلدی اپنے گھر ایک فش ایکوریم لے آئیے تاکہ آپ کے گھر کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جائیں۔