مثل پینسل ہے یہ زندگی



ایک پینسل ساز پینسل تیار کرنے کے بعد ڈبیا میں رکھنے کی بجائے ایک طرف لے گیا۔ اس سے قبل کہ تمہیں باہر دنیا میں بھیجوں، پانچ باتیں ایسی ہیں جو تمہارے لئے جاننا ضروری ہیں۔

ان باتوں کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا اور کبھی مت بھولنا۔ اس طرح تم جتنی بہترین بن سکتی ہو، بن جاؤ گی۔ پہلی بات یہ کہ تم بہت سے عمدہ اور عظیم کام کرنے کے قابل ہوسکتی ہو لیکن صرف اس صورت میں کہ جب تم خود کو کسی کے ہاتھ میں تھامے رکھنے کی اجازت دو۔

دوسری بات، تمہیں بار بار تراشے جانے کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑے گا لیکن ایک بہتر پینسل بننے کیلئے تمہیں اس کی ضرورت ہوگی۔ تیسری بات یہ کہ تم ان غلطیوں کو درست کرنے کی اہل ہوگی،

جو تم سے سرزد ہوسکتی ہیں۔ چوتھی بات، تمہارا سب سے اہم حصہ ہمیشہ وہ ہوگا جو تمہارے اندر ہے اور پانچویں بات یہ ہے کہ تمہیں جس سطح پر بھی استعمال کیا جائے، تم لازمی اس پر اپنا نشان چھوڑ جانا، چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں، تم لکھنا لازمی طور پر جاری رکھنا۔

پینسل نے یہ باتیں دھیان سے سنیں اور انہیں یاد رکھنے کا وعدہ کرلیا پھر وہ ان مقاصد کو اپنے دل میں لئے ڈبیا میں چلی گئی۔
اب اس پینسل کی جگہ آپ اپنے آپ کو تصور کرلیں، ان باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور کبھی فراموش نہ کریں۔

آپ جتنے بہترین انسان بن سکتے ہیں، بن جائیں گے۔ پہلی بات یہ کہ آپ بہت سے عمدہ اور عظیم کام کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں لیکن صرف اسی صورت میں کہ جب آپ خود کو اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں میں تھامے رکھنے دیں اور دیگر انسانوں کو اپنی ان خداداد صلاحیتوں اور نعمتوں تک رسائی کی اجازت دیں جو قدرت کی عطا کردہ ہیں۔ دوسری بات، آپ کو بار بار تراشے جانے کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑے گا۔

جو دنیا میں زندگی کے مختلف مسائل کی صورت میں آپ کے سامنے آئیں گے لیکن ایک مضبوط ترین فرد بننے کیلئے آپ کو ان کی ضرورت ہوگی۔ تیسری بات یہ کہ آپ ان غلطیوں کو درست کرنے کے اہل ہوں گے جو آپ سے سرزد ہوسکتی ہیں۔

چوتھی بات، آپ جس سطح پر سے بھی گزر جایئے، آپ اپنے نشان چھوڑ جائیں۔ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، آپ لازمی طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔ پانچویں بات یہ کہ یاد رکھئے کہ آپ کا اصل حسن آپ کے اندر ہے۔ آپ ایک خصوصی فرد ہیں اور آپ کو جن مقاصد کی تکمیل کیلئے پیدا کیا گیا ہے، وہ صرف آپ ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post