خواب میں تاج دیکھنا
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اسے کوئی بزرگ تاج پہنارہیں ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص تارک الدنیا ہو جائے گا ،او ر اگر اسے کوئی بادشاہ تاج پہنا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اسے حکومت یا کوئی رتبہ ملے گا۔
خواب میں کیلا دیکھنا
خواب میں کیلا دیکھنا اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کیلا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور وہ شخص مالدار ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس کا مال اور زیادہ ہوگا ۔اور اس شخص نے کیلا کھایا ہے تو اسے دین ودنیا کی بھلائی حاصل ہو گی
خواب میں سورہ یوسف پڑھنا
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ سورۃ یوسف پڑھ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص بہت سفر کرے گا اور اسے مال حاصل ہو گا۔ اور ایک تعبیر کے مطابق رنج اور محنت کے بعد عزت اور بزرگی پائے گا، سچا اور راست گو باامانت ہو گا۔
Tags:
نجومی بابا