ہاتھوں پرتعمیر ویتنام کا گولڈن برج


ہاتھوں پرتعمیر ویتنام کا گولڈن برج
ویتنام کے شہر دانانگ کےپہاڑی سلسلوں میں دو دیو قامت ہاتھوں پر تعمیر کیا گیا ہے،ا ن ہاتھوں کو ’ہینڈز آف دی گاڈ‘ کہا جاتا ہے۔اس شاہکار کے چرچے خوب سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔

تعمیراتی فنیات کے ایک اور نادر عجو بے گولڈن برج با نا کی پہاڑیوں کے اوپر سمندر کی سطح سے 1400 میٹر بلند تعمیر کیا گیا ہے۔اس پر بے شمار لوگ آتے جاتے سیلفی لیتے نظر آتے ہیں۔

اس سنہری پل نے آغاز کے ساتھ ہی اپنی خوبصورتی سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ اس برج کا آغاز گزشتہ ماہ جون میں کیا گیا۔ برج کی پر کشش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،صارفین اس کی مختلف تصاویر شیئر کرا رہے ہیں۔ اس کی تعمیر میںحصہ لینے والے ماہر بھی اپنے شاہکار پر حیران ہیں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ پل دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لے گا۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post