"تم مجھے بھول تو نہیں جاو گے " وہ آنکھیں آنسووں سے بھر کے بولی ۔
" یہ کیسے ممکن ہے بھلا کہ میں تمہیں بھول جاوں ، سانس لینا بھول سکتا ہوں لیکن تم کو ہرگز نہیں "
یہ بات سن کر ان کے قریب ہوا سے سرسراتے پتے ، فضا میں اڑتے پرندے اور پھولوں پرآڑتی تتلی سب ایک لمحے کو رک گئے لیکن_____ اگلے ہی لمحے ایک استہزائی قہقہہ لگا کر سب کے سب آگے چل پڑے ۔ کہ ایسے کتنے ہی وعدے وہ ہواوں کی نذر ہوتے دیکھ چکے تھے ۔😢😭
Tags:
کٹ پیس