مہوش کا نمبر


میری بیوی نے چپکے سے میرا فون لیا اور مہوش کا نمبر ڈلیٹ کر کے اپنا نمبر مہوش کے نام سے سیو کر دیا۔

کسی چول نے چول ماری اور میری بیوی کو مہوش کے بارے میں بتا دیا۔اور مجھے علم نہیں تھا۔

اور کچھ دیر بعد مجھے مہوش کی جانب سے میسج آتا ہے کہ دس ہزار کی ابھی ضرورت ہے۔اور میں بھاگا بھاگا اپنی بیوی کے پاس جاتا ہوں کہ مجھے دس ہزار کی اشد ضرورت ہے میرے دوست کی بیوی کا بڑا اپریشن ہے۔میری بیوی مجھے پیسے دے دیتی ہے میں فورا بینک جا کر میسج میں دیئے گئے اکاونٹ نمبر میں پیسے ٹرانسفر کروا آیا ۔لیکن مہوش کی جانب سے کوئی کال نہیں آتی۔

حالانکہ ایسے مخصوص حالات میں وہ شکریہ کی کال ضرور کرتی تھی۔۔میں تھوڑا حیران ہوا اور پریشان ہو کر ایک میسج کر دیا کہ کیا اسے پیسے ملے گئے ہیں۔اس کا جواب آیا۔" مجھے کال کرو"میں فون کرنے کے لئے گھر سے باہر آیا۔آپ میرے حالات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کیوں کہ فون پر مہوش نہیں میری بیوی تھی۔

اور آج تیسرا دن ہے میں گھر سے باہر ہی ہوں۔اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اپنے ہی گھر میں کیسے جاؤں۔
کل بریانی وی ہمسائے ولوں کھادی۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post