پارسل


وہ لاہور کی رہنے والی اور میں فیصل آباد کا
کسی بات پر ناراضگی کی وجہ سے میں اسکی کال ریسیو کر رہا تھا نا میسیج کا جواب دے رہا تھا آج تیسرا دن تھا اتفاق سے میں گھر پر تھا ڈور بیل کی آواز پر دروازہ کھولا تو سامنے پوسٹ مین کھڑا تھا اُس نے بتایا میرے لیئے پارسل آیا ہے۔ اور پارسل وصولی کے ساتھ مجھے وزن کے حساب سے ادائگی بھی کرنی ہے۔۔ جو کہ 1950 روپے بنتے ہیں
میں سوچنے لگ گیا آخر اس بنڈل نما پارسل میں ایسی کیا چیز بھیجی ہے اُس نے, بہرحال اپنی میہنے بھر کی جمع پونجی سے دو ہزار نکال کر ادا کیئے اور پارسل وصول کر کے اندر اپنے کمرے میں آ کر جب اُسکی خوبصورت پیکنگ کو کھولا تو اندر سے پرانے اخبارات نکلےجن کو فولڈ کر کے بنڈل بنایا گیا تھا۔۔ اور ایک چھوٹا سا کاغذ جس پر اس نے لکھا تھا کہ 
یہ کال ریسیو نہ کرنے اور میسیج کا جواب نہ دینے کی سزا ہے۔۔ 
اُمید ہے آئندہ آپ خیال رکھیں گے۔۔۔شکریہ
اب آپکی کال کی منتظر
آپکی پیاری ۔۔۔ہیر😫😫

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post