ويسے تو چھٹی والے دن بيگم سے زياده تر کھٹ پٹ ہى چلتى رہتى ہے ليکن کبھى کبھى بيگم خوشگوار موڈ ميں ھو تو اُس دن عيد کا سا سماع ھوتا ھے گھر ميں
بيگم اور ميں چھٹی کا دن اچھا کھانا اچھى باتيں وغيره وغيره
(ميرا مشوره ھے که وغيره وغيره په زياده مت سوچيئے گا باقى آپ کى مرضى)
خير ايسا ہى ايک جمعه کا دن تھا ميں جمعه کى نماز پڑھ کر آچکا تھا بيگم کچن ميں مصروف تھى بريانى کباب کھير پکنے کے آخرى مراحل ميں تھے
ميں بھى کچن کے سامنے ڈائننگ ھال ميں بیٹھ کر کھانے کے انتظار میں بیٹھا بيگم سے باتيں کر رھا تھا اچانک بيگم نے پوچھا : سنيئے ايک بات تو بتائيں موقع کسے کہتے ہیں؟
ميں جو بيگم کے اچھے موڈ اور اچھے کھانے کی خوشبو کے نشے ميں مدھوش تھا ميرے منه سے نکل گيا: جب بیوی کے گال پر مچھر بیٹھا ہو
بس اُس کے بعد چراغوں ميں روشنى نه رھى
کھانا بھی نہیں دے رہی ظالم عورت
کہتی ہے فقیروں کو کھلا دوں گی پر تمھیں نہیں دوں گی
Tags:
مزاحیہ کہانیاں