ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین


جرمنی میں دنیا کی پہلی ماحول دوست ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ہائیڈروجن سے چلنے والی فی الحال دو ٹرینوں کا کمرشل بنیادوں پر آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ یہ ٹرینیں 60 میل کا سفر طے کریں گی۔ڈریل نامی یہ ٹرین بھی عام ٹرینوں کی طرح ہی کام کرتی ہے تاہم اسے ماحول دوست بنانے کے لیے ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پیدا کرے گا اور اسی بجلی سے ٹرین کو چلایا جائے گا۔
ہائیڈرل ٹرین میں ہائیڈروجن سے بھرا ہوا ایک ٹینک 300 مسافروں کے ساتھ 500 میل تک کے سفر کے لیے کافی ہوگا۔ دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو تیار کرنے والی نجی کمپنی نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ٹرین کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post