“ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان
درود ابراہیمی
اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
جمعہ اسپیشل
محرم الحرام میں ہو نے والے تاریخی واقعات
محرم الحرام کے مہینہ کے لئے اللہ رب العزت نے فرمایاہے کہ یہ میرا مہینہ ہے ۔زمانہ جاہلیت میں یہ حرمت والے مہینوں میں شامل تھا ۔حرمت والے مہینوں سے مراد وہ جن میں جنگ وقتال منع ہو تا ہے۔
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے یعنی اسلامی سال کا آغاز اسی سے ہوتا ہے۔ دنیا کی ابتدا سے لے کر اس کے اختتام تک اور ان کے درمیان ہونے والے کئی اہم واقعات اسی ماہ میں واقع ہوئے۔جو درج ذیل ہیں۔
دنیا اور جنت بنائی گئی۔
کشتیِ نوح علیہ السلام تقریباً چھ ماہ تک سفر کرنے کے بعد کو ہ جودی پر رکی۔
فرعون کو دریا میں غرق کیا گیا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اور ان کی قوم کو فرعون سے نجات دی گئی ۔
حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری کو دور کرکے صحت عطا کی گئی۔
حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہر لا ئے گئے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام اس دنیا میں تشریف لائے۔
عام ا لفیل کا واقعہ ، جس میں ابراہا نے ہاتھیوں کے لشکر کے ساتھ خانہ کعبہ پر حملہ کیا۔
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اپنے اہل خانہ اور رفقاء کے ساتھ کربلا کے میدان میں شہادت ۔
اور قیامت بھی اسی ماہ کی 10تاریخ کو قائم ہو گی۔
Tags:
جمعہ اسپیشل