پلکیں کیسے خوبصورت بنائیں؟


سجنا، سنورنا اور اچھا دِکھنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے۔ لمبی، گھنی، خوبصورت پلکیں اور بھنویں آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ ویسے بھی آج کل گھنی پلکوں کا فیشن ہے۔ اس کے علاوہ زیتون کا تیل، کلونجی کا تیل ، کیسٹر آئل اور سرمہ ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کرکے ایلو ویرا جیل میں ملا کر بھنوؤں اور پلکوں پر لگانا بھی کافی فائدے مند ہے۔ آئیے مزید جانتے ہیں کہ آپ اپنی پلکوں کو کیسے لمبا، گھنا اور خوبصورت دِکھا سکتی ہیں۔

گھنی پلکیں
مسکارا لگانے سے پہلے اپنی پلکوں کے اُوپر اور نیچے ( ٹاپ سائیڈ اور انڈر سائیڈ) بے بی پاؤڈر یا فیس پاؤڈر تھپتھپا کر لگائیں، تاکہ پلکیں گھنی اور بھری بھری دکھائی دیں۔

مسکارے کے رنگ
براؤن اور بلیک مسکارا آپ کی پلکوں کو گھنا اور بھاری بنا تے ہوئے آپ کی آنکھوں کے لیے فریم سا تخلیق کردیتا ہے جبکہ پرل، بلو اور گرین شیڈز پلکوں کواتنا گھنا نہیں دِکھاتے بلکہ پلکیں مصنوعی لگتی ہیں۔ اگر آپ کو رنگین مسکارا پسند ہے تو پہلے ان کلرز کو اپلائی کریں، اس کے بعد براؤن یا بلیک مسکارا پلکوں کی نوک( ٹپس) پر لگائیں۔

نچلی پلکوں پر مسکارا لگانا
مسکارے کی ڈنڈی کو سیدھا ( عمودی) رکھیں اور ایک مرتبہ میں صرف ایک پلک کو مسکارا لگانے کیلئے اس کی نوک استعمال کریں، ٹشو کے ایک ٹکڑے کو انگلی میںلپیٹ لیں اور اسے اپنی نچلی پلکوں کے نیچے مسکارا لگاتے وقت رکھ دیں، اگر آپ کا مسکارا خشک ہو گیا ہے تو اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے اسکرونائٹ کیس (مسکارا کے) پر گرم پانی بہائیں، گرمی سے مسکارا دوبارہ اپنی اصلی ہئیت میں آسکتا ہے، یا پھر گلیسرین کا ایک قطرہ شامل کرتی جائیں، پھر کافی ہلانے والی پلاسٹک کی پتلی سی ڈنڈی سے اسے مکس کرلیں۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post