یہ پیسے تمہارے بابا نے جنت سے بھیجے ہیں


ایک معصوم بچہ قبرستان میں ایک قبر پر اپنا بستہ پھینک کر قبر کے پاس بیٹھ گیا اور روتے ہوئے شکایت کرنے لگا، "اٹھو نا بابا! ٹیچر نے کہا ہے کہ فیس لے کر آنا نہیں تو کل اپنے بابا کو لے کر آنا۔۔۔!"یہ سن کر ساتھ کی قبر پر کھڑے ایک صاحب متوجہ ہوئے وہ فون پر کسی پھول والے سے ہزاروں روپے کی پھولوں کی چادرلینے کے لئے بات کر رہے تھے، اچانک انہوں نے دوبارہ موبائل اپنے کان سے لگایا اور بولے، "بھئی! نہیں چاہئے تمہاری پھولوں کی چادر، پھول ادھر ہی مل گیا ہے۔۔۔!"

پھر انہوں نے بڑے پیار سے وہ پیسے بچے کے ہاتھ میں رکھے اور آنسوؤں کو ضبط کرتے ہوئے بولے، "بیٹا! یہ لو، یہ پیسے تمہارے بابا نے جنت سے بھیجے ہیں،



Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post