ایک لڑکا بہت کمزور تھا جسمانی طور پر بالکل ہڈیوں کا ڈھانچہ تھا ۔وہ بازار سے گزر رہا تھا ایک بہت ہی امیر لڑکی اس کے پاس اپنے قیمتی کار میں آکر رُکی اور اسکو اپنے ساتھ اپنے گھر چلنے کی آفر کرنے لگی ، لڑکا بیچارہ حیران بھی تھا اور خوش بھی تھا کہ اتنی امیر اور خوبصورت لڑکی کیا قیامت ڈھا رہی ہے کاش اس سے میری شادی ہوجائے تو میں امیر ہو جاؤں گا اور خوب عیش کروں گا ، وہ راضی ہو گیا اور لڑکی کے ساتھ اسکے گھر چلا گیا لڑکی کا بنگلہ بہت اعلی شان تھا اور بہت سارے نوکر چاکر بھی تھے۔
لڑکی اسے لے کر اسکو ڈرائنگ روم میں بٹھایا اور انتظار کرنے کا کہا اسکے تو دل میں لڈو پھوٹ رہے تھے مستقبل کے خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا کچھ دیر بعد وہ لڑکی اپنے دو بچوں کے ساتھ آئی اور اپنے بچوں کو بولی دیکھو بچو اگر نیڈو نہیں پیئوگے تو ایسے ہی ھو جاؤ گے ۔
Tags:
مزاحیہ کہانیاں