جادو اثر زیرہ



زیرہ ایسا مسالا ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے لیکن اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں جو لوگ کم ہی جانتے ہیں۔ایک طبی تحقیق کے مطابق زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اسی طرح وٹامن سی اور اے سے بھی بھرپور ہے جبکہ کاپر سمیت دیگر منرلز بھی اس میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مسالا جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔میٹابولزم اگر سست روی سے کام کرے تو جسمانی وزن میں کمی کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، میٹابولزم کی سست رفتار جسم کو شکر اور چربی کو استعمال کرنے کے قابل نہیں چھوڑتی جس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے سے میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے جس سے اضافی چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔یہ جسم میں ایل ڈی ایل یا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے بلکہ صحت مند کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔ہم دن رات آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ، یہ آلودہ موادجسم میں اس وقت اکھٹا ہونے لگتا ہے جب طرز زندگی صحت مند نہ ہو جیسے جنک فوڈ کا شوق اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری وغیرہ۔ اس مواد کے نتیجے میں تناؤکی سطح بڑھتی ہے، بدہضمی، جسمانی وزن میں اضافہ اور قبض وغیرہ جیسے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ زیرے کا استعمال جسم میں زہریلے مواد کی سطح میں بھی کمی لاتا ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post