لکڑی کے ذرات یا عرف عام میں پھانس اکثر پیر، ہاتھ یا جسم کے کسی حصے میں پھنس جاتی ہے جو کافی تکلیف دہ بھی ثابت ہوتی ہے جبکہ چبھن الگ ہوتی ہے۔ تاہم اس وقت کیا ہو جب یہ پھانس طویل عرصے تک جلد میں پھنسی رہے؟
عام طور پر اس طرح کی پھانس میں بیکٹریا اور فنگی وغیرہ موجود ہوتے ہیں جبکہ شیشے، پلاسٹک یا دھات کے کسی ذرے کے جلد میں پھنسنے میں یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے صاف چمٹی کا استعمال کریں اور پھانس نکل جانے پر زخم کو جراثیم کش محلول سے ضرور صاف کریں گے۔
گھریلو ٹوٹکا
اگر چمٹی کام نہ آئے تو پھر اس کے متبادل کے طور پر کچن کا رخ کریں اور لہسن کی مدد لیں۔ جی ہاں لہسن کی پوتھی کو پھانس نکالنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، چاہے وہ پھانس لکڑی کی ہو، شیشے کا ذرہ یا کچھ اور۔ اگر پھانس بہت چھوٹی ہو یا گہرائی میں چلی گئی ہو تو متاثرہ حصے کو دھوئیں اور پھر لہسن کی پوتھی سے چھلکے اتار کر اسے دو ٹکڑے میں کاٹ لیں، اس کے بعد ایک حصے کا کٹا ہوا رخ متاثرہ جگہ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد ٹیپ سے لہسن کے ٹکڑے کو وہاں سیل کردیں اور پھر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔
لہسن میں موجود قدرتی جراثیم کش اور ورم کش خصوصیات سوجن اور درد کو کم کرتی ہیں جبکہ پھانس کو جلد سے باہر نکلانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔
Tags:
لائف ہیکس