اللہ کے ساتھ صلح ۔۔۔۔۔ ایک عبرت ناک قصہ


ایک عالم بازار میں لوگوں کو عبادت کرنے اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنے اور نیک کام کرنے کی تبلیغ کر رہا تھا لیکن لوگ اس کی بات غور سے نہیں سن رہے تھے۔کسی شخص نے اس سے پوچھا ’’مولوی صاحب آپ کیا کر رہے ہیں‘‘عالم نے جواب دیا ’’لوگوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں‘‘پوچھنے والے نے پوچھا ’’کوئی کامیابی ہوئی‘‘عالم نے جواب دیا ’’ہاں ففٹی پرسنٹ‘‘اللہ تعالیٰ بندوں کی کوتا ہیاں معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔ اللہ فرماتاہے یہ لوگ صرف ایک بار میرے سامنے آجائیں مجھ سے معافی مانگے معافی مانگ لیں میں انہیں معاف کردوں گا لیکن بندے نہیں مان رہے۔وہ شخص ہنس کر چلا گیا۔۔۔

چند دن بعد اس شخص نے اسی عالم کو قبرستان میں بیٹھے ہوئے دیکھا۔اس نے پوچھا ’’حضرت صاحب اب آپ یہاں کیا کر ہے ہیں‘‘عالم نے جواب دیا ’’میں یہاں بھی بندوں کی اللہ تعالیٰ سے صلح کروارہا ہوں‘‘اس شخص نے پوچھا ’’مارکیٹ اور قبرستان میں کیا فرق ہے‘‘عالم نے مسکرا کر جواب دیا ’’بازار میں اللہ ماناہوا تھا لیکن لوگ نہیں مان رہے تھے یہاں قبرستان میں لوگ مان رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے معافی بھی مانگنے کیلئے تیار ہیں لیکن یہاں اللہ تعالیٰ نہیں مان رہامیرا مسئلہ یہاں بھی ففٹی پر سنٹ پر آکر رک گیا ہے۔۔۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post