دعا تقدیر کو بدل سکتی ہے



 “ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان 


درود ابراہیمی

اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


جمعہ اسپیشل


دعا تقدیر کو بدل سکتی ہے

اللہ رب العزت کی ذات اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو دعا مانگنے کا حکم دیا ہے ،قرآن میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ

مجھ سے دعا مانگو میں قبول کروں گا۔ ایک اور جگہ اس طرح فرمایا کہ اللہ ہی دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔

دعا کو عبادت کا مغز (جان) کہا گیا ہے، کیونکہ یہ بندے اور رب کے درمیان ایک خوبصورت راستہ ہے ایک رابطہ کا طریقہ ہے جب بندہ اپنے رب کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے تو اللہ کو اسے خالی لو ٹاتے ہوئے شرم آتی ہے د۔عا کبھی بھی رد نہیں کی جاتی انسان کی زندگی میں اچھے برے حالات آتے رہتے ہیں کبھی کبھی پریشانیاں اتنی زیادہ ہو جاتی ہیں ہے وہ ما یوس ہو نے لگتا ہے ایسے موقع پر دعا سے بہتر کو ئی عمل نہیں ہو سکتا ،اسی لئے دعا کو مومن کا ہتھیار کہا گیا ہے یعنی دعا سے وہ اپنے حالات نہ صرف بدل سکتا ہے بلکہ دعاکے فوری قبول نہ ہو نے کی صورت میں اس کا دگنا اجر آخرت میں رکھا گیاہے۔ دعا میں اتنی طاقت ہے کہ وہ انسان کی تقدیر بھی بدل سکتی ہے حدیث نبوی ﷺ ہے کہ ’’ دعا تقدیر کو بدلتی ہے اور نیکی عمر میں اضافہ کرتی ہے۔ اور آدمی گناہ کی وجہ سے رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔‘‘ ایک اور حدیث ﷺ ہے کہ ’’بارگاہ الہیٰ میں دعا سے زیادہ عظمت والی کوئی چیز نہیں ہے۔ بس اب ہمارا یہ فرض ہے کہ اپنے رب سے پورے اعتقاد کے ساتھ اچھی تقدیر کی دعا مانگیں،کیونکہ غافل دل سے کی جانے والی دعا قبول نہیں کی جاتی۔



Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post