ایک دن استاد نے بورڈ پر نو کاپہاڑا لکھا۔ لکھنے کے بعد بچوں کو دیکھا تو بچے استاد پر خوب ہنس رہے تھے کیونکہ کہ پہلی لائن غلط تھی۔ استاد نے بچوں کو خاموش ہونے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا‘میں نے پہلی لائن جان بوجھ کر غلط لکھی ہے کیوں کہ میں تمہیں اس کے ذریعہ ایک بہت اہم اور تجربہ کی بات بتانا چاہتا ہوں…
وہ کہ دنیا بھی تمہارے ساتھ یہی سلوک کرے گی، تم دیکھ سکتے ہو میں نے نو بار صحیح لکھاجو تم نے نظر انداز کر دیا مگر وہ ایک غلطی پکڑ لی اور اس ایک غلطی پر ہنس رہے ہو اور میرا مذاق بنا رہے ہو دنیا بھی تمہاری 9 خوبیوں کو چھوڑ اس ایک غلطی پر نظر رکھے گی اور اسی کا مذاق بنا بنا کر تمہارا جینا حرام کرے گی۔
Tags:
سبق آموز