استخارہ کیوں کرنا چاہئے؟


 “ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان 

درود ابراہیمی

اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


جمعہ اسپیشل

استخارہ کیوں کرنا چاہئے؟

اسلام دین فطرت ہے ۔او ر انسانی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ کسی بھی کام کے لئے چاہے وہ کاروبار ہو یا شادی یا کوئی اور جس کے لئے وہ کسی قدر کشمکش کا شکار ہو جاتا ہے، کہ یہ کام کیا جائے یا نہیں۔ایسی صورت میں اسلام استخارہ کا حکم دیتا ہے۔نبی اکرم ﷺ کی حدیث ہے کہ جو شخص مشورہ کرتا ہے کبھی شرمندہ نہیں ہو تا اور جو استخارہ کرتا ہے ناکام نہیں ہو تا۔استخارہ دراصل اللہ تعالیٰ سے خیر طلب کرنے کی دعا ہے۔ استخارہ کے لئے مسنون تو یہی ہے کہ خود یہ عمل کرے ۔کسی اور سے نہ کروایا جائے۔اگر یہ کام دین دنیا اور آخرت کے لئے بہتر ہو گا تو آسانی کے ساتھ ہو جائے گا لیکن اگر یہ کام ٹھیک نہیں ہو گا تو تو خود بخود ایسی رکاوٹیں کھڑی ہو جائیں گی اور کام نہیں ہو گا۔
جب انسان استخارہ کرتا ہے تو اسے خواب میں اشارہ مل جاتا ہے یہ اشارہ کبھی براہ راست دے دیا جاتا ہے، جبکہ زیادہ تر علامت کی شکل میں دکھا دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ کسی عالم دین سے معلوم کر لیا جائے کہ اس کا مطلب کیا ہے۔
لیکن استخارے کے بعد خواب میں اشارہ ملنا قرآن و سنت سے ثابت نہیں۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post