کیا آپ نے اتنا بڑا کدو کبھی دیکھا ہے؟


برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا کدو (پمپکن) کاشت کیا گیا ہے جس کا وزن گیارہ سو کلو گرام یعنی ایک ٹن سے زائد ہے۔

اس کدو کی جسامت عام نارنجی کدو سے 189 گنا زائد ہے اور اسے دو بھائیوں اسٹوارٹ اور ایان پیٹن نے بہت احتیاط کے ساتھ کاشت کیا ہے۔ ان دونوں کا کہنا ہے کہ کاشت کے دوران ایک روز میں پھل کو 100 گیلن پانی دیا جاتا رہا اور بعض مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ صرف 24 گھنٹے میں اس کا وزن 60 پاؤنڈ تک بڑھتا ہوا دیکھا گیا جو ایک حیرت انگیز امر ہے۔

حال ہی میں اسے رائل وکٹوریا کنٹری پارک میں موسمِ خزاں کے کدو میلے میں پیش کیا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا۔ اس کا گھیر 20 فٹ ہے اور ڈنٹھل کی موٹائی ایک باکسر کے بازو جتنی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں بھائی گزشتہ 40 برس میں پانچ ایسے کدو کاشت کرچکے ہیں جو 2000 پاؤنڈ وزنی تھے۔

اس بار عجیب و غریب کدو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ دنیا کا دوسرا بڑا کدو ہے۔ دونوں بھائی اگلے سال ایک نیا ریکارڈ بنانے کے لیے پرامید ہیں۔


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post