“ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان
درود ابراہیمی
اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
جمعہ اسپیشل
وعدے کی اہمیت
ہم روز مرہ زندگی میں کتنے وعدے کرتے ہیں ۔ ان کا تعلق تمام ہی شعبہ ہائے زندگی سے ہوتا ہے.ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے،وقت پر پہنچ جائیں گے ،نشہ نہیں کریں گے وغیرہ لیکن عمل اس کے برعکس ہوتا ہے . ایفائے عہد کو ہم عام زندگی میں اتنی اہمیت نہیں دیتے لیکن اسے اسلامی اخلاقیات میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔اس ضمن میں رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ ایک روشن مثال ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے ہر مشکل کے باوجود اپنے مبارک وعدوں کا پاس رکھا اور اسے نبھایا۔ اسی بنیاد پر صادق و امین بھی کہلائے۔
وعدہ نبھانے کی اہمیت احادیثِ مبارکہ سے بھی عیاں ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے :جوشخص کسی مسلمان سے عہدشکنی کرے اس پر اللہ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے،نہ اس کے فرائض قبول کیے جائیں گے نہ نوافل۔
(بخاری،حدیث نمبر:۱۸۷۰)
صرف اس ایک مثال سے سمجھا جاسکتا ہےکہ اسلام میں وعدہ پورا کرنے کی کتنی زبردست اہمیت ہے۔
Tags:
جمعہ اسپیشل