ایک میراثی چوری کرنے کے لئے پہنچا۔صاحب خانہ گھر کے صحن میں لیٹا تھا ۔ چور نے اپنی چادرزمین پر بچھائی اور خود کمرے سے سامان لینے چلا گیا ۔ صاحب خانہ نے اس کی چادر اٹھا کر چھپا لی اور پھر سونے کا بہانہ کرنے لگا۔ چور آیا تو اس نے دیکھا، چادر ہی غائب ہے۔
اس نے اپنی قمیض اتار کر بچھائی اور پھر اندر سے سامان لینے گیا ۔ صاحب خانہ نے قمیض بھی اٹھا کر چھپا لی ۔ چور باہر آیا تو قمیض بھی غائب پائی ۔ اب کی بار اس نے بیش بہا حوصلہ کرتے ہوئے اپنی آخری ملکیت دھوتی بھی اتار کر بچھا دی اور ایک بار پھر اندر سامان لینے چلا گیا.
صاحب خانہ نے دھوتی بھی اٹھا لی ۔ اب جب وہ باہر آیا تو دھوتی بھی غائب تھی ۔چور بنیان پہنے انتہائی مراثگی کی حالت میں پریشان کھڑا تھا کہ صاحب خانہ نے اٹھ کر چور چور کا شور مچا دیا۔
چور نے انتہائی بے چار گی سے تاریخی سوال کیا:
“ او اجے وی میں ای چور آں “😂😂😂😂
(اوہ ابھی بھی میں ہی چور ہوں)
Tags:
مزاحیہ کہانیاں