جمعہ کے دن کونسا عمل زیادہ محبوب؟




 “ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان 

درود ابراہیمی

اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


جمعہ اسپیشل


جمعہ کے دن کونسا عمل زیادہ محبوب؟

اللہ رب العزت نے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کو کہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے تمام دنوں کا سردار کہا جاتاہے۔ اس دن کی فضیلت اتنی ہے کہ قرآن پاک میں ایک مکمل سورہ سورہ جمعہ نازل کی گئی تاکہ امت مسلمہ کو اس کی اہمیت کا اندازاہ ہو جائے ۔ اس دن کونسا عمل ہے جس کو سب سے زیادہ محبوب کہا گیا ہے۔



اس کے بارے میں حدیث رسول ﷺ ہے کہ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ جبرئیل علیہ السلام اپنے رب کی جانب سے میرے پاس ابھی یہ پیغام لے کر آئے تھے کہ روئے زمین پر جو کوئی مسلمان آپ ﷺ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا تو میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا۔اور میرے فرشتے اس کے لئے دس مرتبہ دعائے مغفرت کریں گے۔


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post