“ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان
درود ابراہیمی
اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
جمعہ اسپیشل
دعا کی قبولیت کے اوقات
اللہ رب العزت نے دعا کو تمام عبادات کا مغز قرار دیا ہے ،یہی وہ عمل ہے جو تقدیر کو بھی بدل دیتا ہے ۔اسی لئے اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ مجھ سے مانگو میں تمھاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔ کہا جاتا ہے کہ دل سے کی جانے والی ہر دعا قبول ہوتی ہے اگر اس میں قبولیت کا وقت بھی شامل ہو جائے تو کام بن جاتا ہے۔
پھر آپ کی خواہش کی تکمیل میں کو ئی رکاوٹ نہیں رہتی ۔ہر روز دن کے کچھ اوقات ایسے ہیں جن میں دعائیں قبول کی جاتی ہیں وہ یہ ہیں۔
اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت
ہر فرض نماز کے بعد
تہجد کے وقت
سجدے میں
رات کے پچھلے پہر آنکھ کھل جانے کے وقت
قرآن پاک کی تلاوت کے وقت
Tags:
جمعہ اسپیشل