آپکو ہر وقت ٹھنڈ کا احساس رہتا ہے؟



💧آپکو ہر وقت ٹھنڈ کا احساس رہتا ہے؟💧


           جب آپ کسی سرد دن گھر سے باہر نکلتے ہیں تو سردی لگنا کوئی خاص بات نہیں کیونکہ اس موسم میں تو ایسا ہوتا ہی ہے تاہم اگر گرم ماحول میں بھی ہر وقت ٹھنڈ کا احساس ہو تو یہ کسی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

یہ انتباہ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا ہے اور اس سے واقفیت آپ کی صحت کو لاحق خطرات سے تحفظ دے سکتی ہے۔

🔷 آئرن کی کمی🔷
اگر آپ کے ہاتھ اور پیر ہر وقت ٹھنڈے رہتے ہیں تو یہ آئرن کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔ خون کے سرخ خلیات کو خون میں آکسیجن کے لیے آئرن کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی کمی سے دوران خون متاثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم کو معمول سے زیادہ ٹھنڈ کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ دوران خون میں آنے والی تبدیلیاں ہوتی ہیں اور یہ احساس گرمیوں میں بھی ہوسکتا ہے۔

🔷 تھائی رائیڈ مسائل🔷
اگر آپ کا جسم مناسب مقدار میں تھائی رائیڈ ہارمون نہ بنا رہا ہو تو اس سے میٹابولزم کو ریگولیٹ کرنے کا نظام متاثر ہوتا ہے اور آپ کو ہر وقت ٹھنڈ کا احساس ہوتا رہتا ہے۔ اگر ٹھنڈ کے ساتھ بالوں کے گرنے کی شرح میں اضافہ یا قبض وغیرہ کی شکایت بھی لاحق ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

🔷 جسمانی وزن کم ہونا🔷
بہت کم جسمانی وزن یا دبلا پتلا ہونے کی صورت میں ٹھنڈ کا احساس دو وجوہات کی بناءپر ہوتا ہے ، ایک تو کم چربی جسم میں ہونے کے باعث اس کے لیے حرارت کو برقرار رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں ہوتا جبکہ میٹابولزم بھی سست پڑجاتا ہے جس سے جسم کو حرارت کے لیے کم توانائی ملتی ہے۔ دراصل جسم اسمارٹ ہوتا ہے اور جب اسے احساس ہو کہ توانائی کم ہے تو وہ اس ضائع کرنا پسند نہیں کرتا۔

🔷 نیند کی کمی🔷
بہت زیادہ تکان میٹابولزم کو سست کردیتی ہے جس کے نتیجے میں انسان کو ٹھنڈ کا احساس ہونے لگتا ہے جبکہ رات گئے سونے سے جسمانی درجہ حرارت بھی اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے اور جسم اس سائیکل کا عادی ہوجاتا ہے۔

🔷 پانی کی کمی🔷
جب جسم کو مناسب مقدار میں پانی نہیں ملتا تو وہ موثر طریقے سے خون کو دوڑانے میں کامیاب نہیں ہوتا، پانی حرارت کو بھی پکڑ کر رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ پانی کی کمی جسمانی درجہ حرارت کو بھی گرا دیتی ہے جس سے ٹحنڈ محسوس ہونے لگتی ہے۔

🔷 ذیابیطس کی پیچیدگیوں کا سامنا🔷
ذیابیطس کے شکار افراد کے اندر peripheral neuropathy کی تشکیل ہوتی ہے جو اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہے، ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں مریض کو ٹھنڈک، درد یا گرمی بغیر کسی وجہ کے محسوس ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ جسمانی طور پر نہ ہو بلکہ بس ٹھنڈک کا احساس ہو۔

🔷 کم چربی کا استعمال🔷
چربی لوگوں کے جسموں کو گرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، کم چربی والی غذائیں اکثر جسم کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بھی بنتی ہیں۔

🔷 ناقص دوران خون🔷
اگر تو آپ کو ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے مگر کسی قسم کی بیماری نہیں تو یہ قدرتی طور پر دوران خون کی خامی بھی ہوسکتی ہے، ایسی صورت میں ورزش کو معمول بنالینا اس احساس سے نجات پانے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

🔷 مسلز نہ ہونا🔷
مسلز حرارت پیدا کرتے ہیں اور باقی جسم گرم رہتا ہے، تو اپنے آپ کو جسمانی طور پر متحرک رکھنا اور ورزش کو معمول بنالینا ضروری ہوتا ہے    .

                                    ❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post