خوبصورت دعا


خوبصورت دعا:

اے اللہ دوری کردے ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان
جیسے تو نے دوری رکھی مشرق اور مغرب کے درمیان
آمین

اے للہ ہمارے گناہوں کو صاف کردے
جیسے صاف کیا جاتا ہے سفید کپڑے سے میل کچیل
آمین

اے اللہ ہمارے اگلے گناہ، ہمارے پچھلے گناہ، ہمارے وہ گناہ جو ہم نے چھپ کر کئیے، ہمارے وہ گناہ جو ہم نے سب کے سامنے کئیے، اور ہمارے وہ گناہ جن کو ہم نہیں جانتے مگر تو جانتا ہے معاف کردے
آمین

اے اللہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھ قبر کے عذاب سے (آمین)
اے اللہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھ دجال کے فتنے سے (آمین)
اے اللہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھ زندگی اور موت کے فتنے سے (آمین)

اے اللہ ہم نے اپنی جان پر ظلم کیا بہت زیادہ ظلم 
کوئی نہیں معاف کر سکتا گناہوں کو تیرے سوا، پس تو اپنی خاص بخشش سے ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم و کرم فرما
آمین ثم آمین

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post