سردیوں کے خشک موسم میں سب سے زیادہ ہماری جِلد متاثر ہوتی ہے۔ اس موسم میں چہرے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ ایڑیوں اور پائوں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ دراصل سردی کے آغاز سے ہی جِلد اپنی قدرتی نمی کھونے لگتی ہے اوراسے کھچائو اور جھریوں کے علاوہ سخت کھردرا ہونااور ایڑیوں کا پھٹ جاناجیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ ننگے پائوں چلنے سے بھی پائوں کی نچلی جِلد روکھی اور خشک ہو جاتی ہے۔اس مسئلے کے حل کیلئے چند مشورے حاضر ہیں۔
ایک چوتھائی چمچ سفید سرکے کو نیم گرم پانی میں مکس کرکے اس میں پاؤں ڈبوئیں اور اس یہ عمل ہفتے میں تین مرتبہ کریں۔
زیتون کے تیل میں سفید سرکے یا لیموں کے چند قطرے ملا کر اس سے ایڑیوں کا مساج کریں اور رات بھر اونی جرابیں پہنے رکھیں، پھر صبح ایڑیاں دھولیں۔
کیلے کے چھلکے کو 10منٹ کیلئے ایڑیوں پر ملیںہے۔
پھٹی ایڑیوں کیلئے ایک چمچ پیٹرولیم جیلی میں ایک چمچہ لیموں کا رس مکس کرکے لگانا بھی بہت مفید ہے۔
پیرا فین ویکس میں سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر ایڑیوں پر مساج کریں اور رات بھر لگائے رکھنے کے بعد صبح دھولیں، یہ عمل 10 سے 15 دن تک جاری رکھیں۔
ایڑیوں کو نم رکھنے کیلئے زیتون کے تیل میں لیموں کا رس یا لیوینڈر کے تیل کے چند قطرے شامل کریں اور اسے وقتاً فوقتاً لگاتے رہیں۔
مٹھی بھر گل یاس (Lilac) کے پتوں کو پیس کر اس میں تین چمچ ہلدی ملالیں۔ اس آمیزے کو آدھے گھنٹے تک ایڑیوں پر لگائے رکھنے کے بعد دھولیں۔
اسکے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک اور بالائی ملا کر آدھا گھنٹہ پائوں ڈبو کر رکھنے سے ایڑیاں نرم اور صاف ہو جاتی ہیں۔
Tags:
خواتین کارنر