خواب میں سورہ قریش پڑھنا
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ سورہ قریش پڑھ رہا ہے ۔تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں رہے گا ،یا اسے ایسے شخص کی صحبت نصیب ہو گی جو اس کو دین کی راہ میں رسوا کرے گا۔جبکہ اس کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ خلقت کے ساتھ احسان کرے گا۔
خواب میں د ل دیکھنا
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس کے دل میں درد ہو رہاہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کا مال زیادہ ہوگااور اگر یہ دیکھے کہ دل سے خون نکل رہاہے تو یہ اس بات کی تعبیر یہ ہے کہ وہ برے کاموں سے توبہ کرے گااور اپنے رب کی طرف رجوع کرے گا۔
Tags:
نجومی بابا