امریکا میں ایک یونیورسٹی نے طالبہ کو گریجویشن کی ڈگری دینے کے ساتھ اس کے پالتو کتے کو بھی ڈپلومہ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔
امریکی شہر نیویارک کی کلرکسن یونیورسٹی میں ہفتے کے روز ہونے والی کانوکیشن کی تقریب میں گریجویٹ ہونے والی معذور طالبہ بریٹنی ہوالے نے ڈگری لینے انکار کردیا۔ طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس کے پالتو کتے گریفن کو بھی اعزازی ڈگری دی جائے کیوں اس نے میرے ساتھ تمام کلاسز میں باقاعدگی سے شرکت کی ہے۔ بریٹنی نے آکیوپیشنل تھراپی میں ڈگری حاصل کی ہے اور گریفن نے بھی اس کے برابر محنت سے کام کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے گریفن نامی پالتو کتے کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں نے ایک ہی کلاس، دروس، اسائمنٹ، گروپ اسٹڈی، تحقیقی منصوبوں حتیٰ کے سماجی اور طبی سرگرمیوں میں بھی گریفن نے بریٹنی کا ساتھ دیا ہے۔
بریٹنی 16 برس کی عمر میں مہلک بیماری کے باعث معذوری کا شکار ہوگئی تھی، جس کے بعد گریفن نامی کتا مسلسل بریٹنی کے ساتھ ساتھ ہے اور گریفن نے اسکول میں بھی مذکورہ طالبہ نے کلاسز میں شرکت کی تھی۔ امریکی طالبہ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں ریٹائرڈ اور موجودہ فوجیوں کے ساتھ کام کروں اور میری ملازمت کے دوران بھی گریفن میرے ساتھ رہے۔
Tags:
دلچسپ و عجیب