مظلوم کے دل میں بستا ہےخدا


 “ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان 

درود ابراہیمی

اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


جمعہ اسپیشل


مظلوم کے دل میں بستا ہےخدا


ایک سیانے سے کسی نے پوچھا کہ فرش اور عرش کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ تو جواب ملا کہ 'مومن کی نگاہ پہنچ جاتی ہے، مظلوم کی آہ پہنچ جاتی ہے!"

جی ہاں، اسی لئے کہتے ہیں کہ جس کا کوئی نہیں ہوتا، اس کا اللہ ہوتا ہے. انسان فطرتاً خود پرست اور خود پسند ہوتا ہے اور کبھی کبھی اپنی خود پسندی میں اتنا آگے بڑھ جاتا ہے کہ اس کو دوسرے لوگ کمتر ہی نہیں حقیر سمجھنے لگتا ہے. یعنی اس میں فرعونیت کا اثر نظر آنے لگتے ہیں.

فرعونیت جب سر اٹھاتی ہے اور کسی مظلوم کا دل ٹوٹتا ہے. اور اس ٹوٹے دل سے نکلی آواز عرش الہی کو ہلانے کی صلاحیت اور طاقت رکھتی ہے.

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post